ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ہشام بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ شام کے ایک علاقہ میں میرا گزر چند خبطی (کسان) لوگوں پر ہوا جو دھوپ میں کھڑے کیے گئے تھے اور ان کے سروں پر زیتون کا تیل بہایا گیا تھا تو جناب ہشام نے پوچھا کہ یہ اس حال میں کیوں ہیں؟ تو جواب دیا گیا کہ خراج کی وصولی نہ ہونے کے سبب ان کو یہ سزا دی گئی۔ ایک روایت میں ہے کہ جزیہ کی عدم وصولی کے سلسلے میں ان کو قید کی سزا دی گئی ہے۔ جناب ہشام نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو عذاب دے گا جو دنیا میں لوگوں کو عذاب دیتے ہیں، پھر جناب ہشام رضی اللہ عنہ گورنر کے پاس گئے اور اسے یہ حدیث سنائی تو گورنر نے احکام جاری کرکے ان لوگوں کو رہا کرا دیا۔ (جنہیں سزا دی جارہی تھی) (صحیح مسلم)