نو ذوالحجہ کے روزے کی فضیلت …!

نو ذوالحجہ کے روزے کی فضیلت …!

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: یومِ عرفہ کے حوالے سے حدیث پاک میں ہے:’’ جس شخص نے یومِ عرفہ کاروزہ رکھا ،اس کے گزشتہ ایک سال اور آئندہ ایک سال کے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں گے ‘‘۔اب مسئلہ یہ ہے کہ یومِ عرفہ اس دن کو کہیں گے ،جب حجاج عرفہ کے میدان میں جمع ہوتے ہیں ،کیا پاکستان کے مسلمان بھی اس دن روزہ رکھیں گے،جس دن حج ادا کیا جاتا ہے یا پاکستان کے کیلنڈر کے مطابق جس دن نو ذوالحج ہوتی ہے ،اس دن روزہ رکھنا ہے ۔نیز پاکستان کے مسلمان جس دن روز رکھیں گے ،وہ یومِ عرفہ ہوگا یا نو ذوالحج ؟

جواب: عشرۂ ذوالحجہ کے روزے مستحب ہیں ،خصوصاً نو ذوالحجہ یعنی عرفہ کے روزے کی بہت فضیلت ہے ،(۱)حضرت ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ہرماہ تین دن کے روزے رکھنا، ایک رمضان کے بعد دوسرے رمضان کے روزے رکھنا ،یہ تمام عمر کے روزے(رکھنے کے مترادف) ہے اور یومِ عرفہ کا روزہ رکھنے سے مجھے اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سے ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ معاف فرمادے گا اور مجھے اُمید ہے کہ یومِ عاشورکا روزہ رکھنے سے اللہ تعالیٰ ایک سال پہلے کے گناہ معاف فرمادے گا،(صحیح مسلم:1162)‘‘۔(۲)اُمّ المومنین حضرت عائشہ ؓبیان کرتی ہیں:’’بے شک رسول اللہ ﷺ عرفہ کے روزہ کو ہزار دن کے برابر شمار فرماتے تھے ، (معجم الأوسط:6802)‘‘۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ یومِ عرفہ سے زیادہ کسی دن بندوں کو دوزخ سے آزاد نہیں کرتا ۔اللہ (اپنے بندوںسے) قریب ہوتاہے اور فرشتوں کے سامنے اپنے بندوں پر فخر کرتاہے اورفرماتاہے: یہ بندے کس ارادے سے آئے ہیں‘‘۔(صحیح مسلم:1348)دنیا بھر میں طلوع اور غروب کے اوقات علاقوں کے اختلاف سے مختلف ہوتے ہیں ۔جس طرح نمازوں میں ہر ہرعلاقے کے اپنے اپنے مطلع کا اعتبار ہوتا ہے اورہر شخص اپنے علاقے کے حساب سے نماز پڑھتا ہے ،اِسی طرح دیگر عبادات کا حکم ہوگا ۔جس طرح پوری دنیا میں جمعہ ایک وقت میں نہیں ہوتا اور نہ ہی قدرت کے بنائے ہوئے نظامِ گردشِ لیل ونہار کی وجہ سے ایسا ہوسکتا ہے، مثلاً پاکستان میں جب جمعے کادن ہوتاہے، توامریکا میں رات ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے کسی کو بھی محروم نہیں فرماتا، جس کے لیے جہاں جہاں اُن کے اپنے وقت اور تاریخ کے مطابق وہ ساعت آئے گی، اُس وقت وہاں پر اللہ کے جو بندے مصروفِ دعا ہوں گے، انہیں اللہ تعالیٰ کی عطا سے قبولیت نصیب ہو جائے گی۔ اِسی طرح نو ذوالحجہ کی برکات وسعادات بھی روئے زمین پر تمام مسلمانوں کو اپنے اپنے مقامی حساب کے مطابق عطا کر دی جائیں گی۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کی عطا اور کرم ورحمت کو محدود ومقید نہیں سمجھنا چاہیے۔ کوئی چاہے تو نو ذوالحجہ کے ساتھ سات اور آٹھ ذوالحجہ کے روزے بھی رکھ سکتا ہے،لیکن حج کرنے والے پر جو عرفات میں ہے ،اُسے عرفہ کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے ۔حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں:’’ رسول اللہ ﷺ نے عرفہ کے دن عرفہ میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا،(سُنن ابو داؤد:2437)‘‘۔اس کی حکمت یہ سمجھ میں آتی ہے کہ روزے کی بناء پر حج کی مشقت پر مبنی عبادت میں سستی اور کاہلی پیدا نہ ہو۔

Share This:

شرعی مسائل کا حل

  • 28  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: ہماری مسجد میں قبلہ رخ کا ٹھیک ٹھیک تعین کرکے صفوں کے نشان لگائے گئے تھے، لیکن موجودہ امام صاحب کے حکم...

  • 28  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان یا عید کے چاند میں رؤیتِ ہلال کمیٹی کی اتباع کی جائے...

  • 28  مارچ ،  2024

سوال: روزہ کی حالت میں آنکھ میں دوا ڈالنا کیسا ہے؟جواب: روزہ کی حالت میں ہر طرح کی دوا خواہ سیّال ہو یا جامد ہو، آنکھ میں...

  • 28  مارچ ،  2024

تفہیم المسائلسوال: ماہِ رمضان المبارک میں جگہ جگہ 5روزہ ،10روزہ اور 15روزہ تراویح کا اہتمام کیاجاتا ہے، جس میں اکثر حفاظ...

  • 27  مارچ ،  2024

مولانا سیّد سلیمان یوسف بنوریآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: اگر کوئی شخص اعتکاف میں بیٹھا ہے اور وہ معلم ہے، تو کیا وہ...

  • 27  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان کے پورے مہینے میں ایک مرتبہ پورا قرآن شریف تراویح میں ختم کرنا کیسا ہے؟جواب:رمضان کے...

  • 27  مارچ ،  2024

سوال:کیا شب قدر کی کچھ علامات ہیں جن سے شب قدر کا تعین ہو سکتا ہے؟جواب:امام طبرانی نے اپنی معجم کبیر میں حضرت واثلہ رضی...

  • 27  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان کے مہینے میں ایک شخص نے روزہ رکھا ہوا تھا اور اس نے بلا کسی عذر کے وہ روزہ توڑ دیا تو اس...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت کون سی ہے؟جواب: رمضان المبارک کی سب سے افضل عبادت ایک تو...

  • 26  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر سوال :۔کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں : جس میں پاکستانی مسلمانوں کی ایک...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:رمضان المبارک کی خاص عبادت کون سی ہے؟جواب:رمضان کی خاص عبادت نماز تراویح ہے۔ تراویح کی نماز...

  • 26  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:حقیقی روزہ کیسا روزہ کہلائے گا؟جواب:حقیقی روزہ دراصل وہ روزہ کہلائے گا جس میں آدمی قلب و روح...

  • 25  مارچ ،  2024

سوال: چھوٹے بچّوں کی روزہ کشائی کی تقریب منانا کیسا ہے؟جواب: بچّے اگر اپنی خوشی سے اور مرضی سے کم عمری کے باوجود بھوک پیاس...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:ایک خاتون ماہ رمضان میں روزے سے تھی کہ اسی حالت میں اس کے ماہانہ ایام شروع ہوگئے، اب وہ کیا کرے؟جواب:روزے کی حالت میں...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:کیا زکوٰۃ کی ادائیگی ماہ رمضان المبارک ہی میں ضروری ہے یا کسی بھی مہینے میں زکوٰۃ ادا کی جاسکتی ہے؟جواب:زکوٰۃ کی...

  • 24  مارچ ،  2024

سوال:صدقہ فطر کی مقدار کیا ہے؟جواب:صدقۂ فطر کی مقدار ایک صاع جو یا کھجور یا کشمش یا پنیر ہے۔ ایک صاع تقریباً تین کلو دوسو...

  • 24  مارچ ،  2024

کتاب و سنت کی روشنی میںسوال:کیا کسی مسلمان کے لئے یہ بات جائز ہے کہ وہ ماہ رمضان میں یا عام دنوں میں روزہ کی حالت میں کسی...

  • 23  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندرآپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال:۔ سحر کی مختلف اقسام ہیں، بعض توکفرِ محض ہیں اور بعض نہیں،جو...

  • 23  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: ایک حافظ ہے، جو رمضان کے لیے داڑھی رکھ لیتا ہے اور رمضان گزرنے کے بعد پھر کٹوادیتا ہے، کیا...

  • 23  مارچ ،  2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حلسوال: رمضان المبارک میں نمازِ تراویح کی جماعت کے بعد امام اجتماعی دعا کرا سکتا ہے یانہیں؟ اس کی...