وَبِصَوْمِ غَدٍ نَّوَيْتُ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ.
I Intend to keep the fast for month of Ramadan

خُنثٰی جانور کی قربانی کا حکم…!

Islamic Q&A
خُنثٰی جانور کی قربانی کا حکم…!

مفتی منیب الرحمٰن

تفہیم المسائل

سوال: قربانی کے جانور میں نر اور مادہ دونوں علامتیں پائی جائیں تو ایسے جانور کی قربانی کرنا کیسا ہے ؟ (قاضی احمد رحمت ، کراچی)

جواب: ایسا جانور جس میں نر ومادہ دونوں علامتیں پائی جائیں، اُسے ’’خُنثیٰ ‘‘ کہتے ہیں، ایسے جانور کی قربانی جائز نہیں ہے۔تنویر الابصار مع الدرالمختار میں ہے :ترجمہ:’’ خُنثیٰ جانور کی قربانی جائز نہیں ،اس لیے کہ اُس کا گوشت پختہ نہیں ہوتا، (جلد9،ص:394)‘‘۔