’قربانی‘ سنتِ نبویﷺ کی روشنی میں

’قربانی‘ سنتِ نبویﷺ کی روشنی میں

الحاج ابوالبرکات

قربانی حضرت ابراہیمؑ کی سنت ہے جو اس اُمّت کے لیے باقی رکھی گئی۔’’قربانی‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، جو ’’قرب‘‘ سے مشتق ہے۔ ’’قرب‘‘ کسی چیز کے نزدیک ہونے کو کہا جاتا ہے۔ اس کے برعکس دوری ہے۔ قرب اور دوری دونوں یکجا نہیں ہو سکتے۔ جب کہ فی الحقیقت قربانی حضرت ابراہیمؑ کے اس بے مثل جذبۂ ایثار کی عظیم یادگار ہے، جس کا ابراہیمؑ نے حکم الٰہی و رضائے الٰہی کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جواں سال لخت جگر حضرت اسماعیلؑ کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کا عملی ثبوت پیش کیا اور ایک خواب کو حقیقت کا ایسا روپ دیا، جسے رب کائنات نے قبول فرما کر اسے فرزندان اسلام کے لیے سنت ابراہیمی کا درجہ قرار دے دیا۔

دین اسلام کا مقصد یہ ہے کہ توحید خالص کا قیام ہو،چناںچہ اس سلسلے میں قرآن نے ہمیں جو ہدایات دی ہیں،ان کا خلاصہ یہ ہے کہ مشرکین بتوں کے لیے رکوع، سجدہ اور قربانی کرتے ہیں اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ یہ سب کام صرف اللہ کے لیے کر یں ۔ مشرکین جانوروں کو بتوں کے نام پر چھوڑ دیتے ہیں، پھر نہ کسی کو اس پر سوار ہو نے دیتے ہیں اور نہ ان کا گو شت کھانے دیتے ہیں ۔مسلمانوں کو حکم ہوا کہ تم قربانی کا گو شت خود بھی کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ۔ مشرکین اپنے جانوروں کو بتو ں کا نام لے کرذبح کر تے ہیںاور مسلمان ان پر صرف اللہ کانام لیں ۔اس کے بعد قرآن نے یہ بھی بتا یا کہ اﷲ تمہاری قربانی کے گوشت کا محتاج نہیں اور اس کے حضور قربانی کا خون اور گوشت نہیں پہنچتا، بلکہ تمہاری خالص نیت پہنچتی ہے۔ اللہ کو قربانی کے گو شت سے کوئی سروکار نہیں۔ وہ ا س عمل کی روح خلوص نیت کو دیکھتا ہے،یعنی قربانی اللہ کی ربوبیت و حاکمیت کو تسلیم کر نے کا عملی ثبوت ہے ۔ قربانی کرنے والے صرف نیت کے اخلاص اور شرطِ تقویٰ کی رعایت سے اﷲتعالیٰ کو راضی کرسکتے ہیں۔

نبی کریم ﷺکو قربانی کا حکم دیاگیا ارشاد فرمایا :’’ تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔‘‘ سیدناحضرت حسن بن علیؓ سے راویت ہے کہ حضوراکرمﷺ نے فرمایا:جس نے خوش دلی اورثواب کی نیت سے قربانی کی،وہ اس کے لیے آتش جہنم سے حجاب (روک )ہوجائے گی۔‘‘ (طبرانی)

حضور اقدس ﷺ نے فرمایا:آج کے دن جوکام ہمیں پہلے کرنا ہے، وہ نماز ہے اس کے بعد قربانی کرنا ہے جس نے ایساکیا، وہ ہماری سنت کو پہنچااور جس نے قربانی کے جانور کوپہلے ذبح کر ڈالا، وہ گوشت ہے جو اُس نے اپنے گھر والوں کے لیے پہلے ہی کرلیا،اسے نسک یعنی قربانی سے اُسے کچھ تعلق نہیں۔(امام احمد )

امام بخاری ومسلم نے حضرت انسؓ سے روایت بیان کی ہے کہ رسول اﷲ ﷺنے دومینڈھوں چت کبرے سینگ والوںکی قربانی کی، انہیں اپنے دست مبارک سے ذبح کیا اور بسم اﷲ اﷲ اکبر کہا ،راوی کہتے ہیں میں نے حضورﷺ کو دیکھا کہ اپنا قدم مبارک اُس کے پہلو پر رکھے ہوئے تھے اور آپﷺ نے بسم اﷲ،اﷲ اکبر کہا۔‘‘(بخاری و مسلم)

قربانی کے سلسلے میں یہ مسئلہ ہے کہ جب تک جانور ٹھنڈا نہ ہو جائے،نہ ہاتھ پاؤں کاٹیں،نہ کھال اُتاریں، قربانی اپنی طر ف سے ہو تو ذبح کے بعد یہ دعاپڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَ مِنْ خَلِیْلِکَ اِبْرَاھِیْمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ وَحَبِیْبِکَ سَیَّدِنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ ۔ اگر دوسرے کی طرف سے ذبح کر ناہے تو ’’مِنّی‘‘ کی جگہ ’’مِنہْ‘‘کہہ کر اس کانام لیں ۔

ایک صحابیؓ سے روایت ہے انہوں نے حضرت علیؓ کو دیکھا کہ دومینڈھوں کی قربانی کررہے ہیں۔میں نے کہا یہ کیا،انہوں نے فرمایا:رسول اﷲ ﷺ نے وصیت فرمائی کہ میں حضور ﷺ کی طرف سے قربانی کروں،لہٰذا میں حضور ﷺکی طرف سے قربانی کرتاہوں۔(ترمذی)

اُمّ المومنین اُمّ سلمہ ؓسے راویت ہے کہ حضوراکرم ﷺ نے فرمایا جس نے ذی الحجہ کا چاند دیکھا اور اس کا ارادہ قربانی کرنے کا ہے،تو جب تک وہ قربانی نہ کرے، بال اور ناخنوں سے نہ لے یعنی نہ ترشوائے ۔(مسلم ،ترمذی ،نسائی،ا بن ماجہ )

حضرت عبد اﷲ بن مسعودؓ سے راویت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا قربانی میں گائے سات کی طرف سے اور اونٹ سات کی طرف سے ہے۔(طبرانی)

Share This:

اسلامی مضامین

  • 29  مارچ ،  2024

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری...

  • 29  مارچ ،  2024

ماہِ صیام رمضان کریم نیکیوں کا موسمِ بہار ہے،اس کے شب و روز انتہائی بابرکت اور اہل ِ ایمان کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم...

  • 29  مارچ ،  2024

احادیثِ نبویﷺ میں اس پر بے شمار اجر وثواب کی نوید بیان کی گئی ہےرمضان کریم رحمت و مغفرت کا مقدس مہینہ اور نیکیوں کا موسمِ...

  • 29  مارچ ،  2024

a ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلیاعتکاف رمضان المبارک کی ایک اہم عبادت ہے۔ 2ہجری میں روزے کی فرضیت کے بعد سے وصال تک نبی...

  • 28  مارچ ،  2024

عمران احمد سلفیارشادِ باری تعالیٰ ہے : جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا...

  • 28  مارچ ،  2024

مولانا نعمان نعیمدنیا کے تمام ادیان و مذاہب میں دین اسلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہ آخری الہامی مذہب ،دین فطرت اور دین...

  • 28  مارچ ،  2024

محمد عبدالمتعالی نعمانرمضان کریم کے بابرکت اور مقدس ایام کے اختتام پر آنے والی رات ’’لیلۃ الجائزہ‘‘ یعنی شب...

  • 28  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹر سعیدا حمد صدیقی’’اعتکاف‘‘رمضان المبارک کی مسنون اور اہم عبادت ہے ،جسے فرض کفایہ کا درجہ حاصل ہے۔احادیثِ...

  • 27  مارچ ،  2024

پروفیسر خالد اقبال جیلانیاس سال کے رمضان المبارک کا آغاز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بھیانک معاشی ماحول میں ہورہا ہے۔...

  • 27  مارچ ،  2024

ڈاکٹر آسی خرم جہا نگیری ’’نمازِ تراویح‘‘ نبی کریم ﷺ کی سنّت ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت آئی ہے۔ حضرت ابو...

  • 27  مارچ ،  2024

حضرت سلامہ بن قیصر حضرمی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی...

  • 27  مارچ ،  2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’حجاج اور معتمرین اللہ کے...

  • 26  مارچ ،  2024

پروفیسر خالد اقبال جیلانیرمضان المبارک کا مہینہ اہلِ ایمان کے لئے سراپا رحمت ہے ، یہ گویا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں کے...

  • 26  مارچ ،  2024

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ جب رمضان شریف آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ ...

  • 26  مارچ ،  2024

مفتی محمد راشد ڈسکویآج کل ہر طرف مہنگائی کے از حد بڑھ جانے کے سبب ہر بندہ ہی پریشان نظر آتا ہے، کسی بھی مجلس میں شرکت کی...

  • 26  مارچ ،  2024

اسلام دین رحمت،نظام فطرت اور مذہب انسانیت ہے،اس کی تعلیمات بنی نوع آدم کی فلاح اور نجات کی حقیقی ضامن ہیں۔ قرآن کریم...

  • 25  مارچ ،  2024

ڈاکٹر حافظ محمد ثانیاسلام دین رحمت،نظام فطرت اور مذہب انسانیت ہے،اس کی تعلیمات بنی نوع آدم کی فلاح اور نجات کی حقیقی...

  • 24  مارچ ،  2024

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بے شک اللہ تعالیٰ نے...

  • 24  مارچ ،  2024

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:روزہ آدھا صبر ہے۔ حضرت...

  • 24  مارچ ،  2024

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:’’جو شخص ایمان و...