حج بیت اللہ اور اُس کے بنیادی تقاضے

حج بیت اللہ اور اُس کے بنیادی تقاضے

مفتی غلام مصطفیٰ رفیق

حج اسلام کے بنیادی پانچ ارکان(توحید،نماز،روزہ، زکوٰۃ، حج) میں سے آخری رکن ہے،نیزیہ فرض عین ہے،اوراس کی فرضیت کامنکرکافرہے،اورعمل نہ کرنے والاسخت گناہ گارہے۔

حج کیاہے؟ایک معین اورمقررہ وقت پراللہ کے عشاق کی طرح اس کے دربارمیں حاضرہونے اوراس کے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اداؤں اورطورطریقوں کی نقل کرکے ان کے مبارک سلسلے سے اپنی وابستگی اوروفاداری کاثبوت دینے اوراپنی استعداد کے بقدر ابراہیمی جذبات وکیفیات سے حصہ لینے اوراپنے کوان کے رنگ میں رنگنے کے عمل کانام ہے۔اسلام کے دورکن نمازاورزکوٰۃ میں اللہ تعالیٰ کی شان حاکمانہ وشاہانہ کارنگ غالب ہے اورحج میں اللہ تعالیٰ کی صفت کمال وجمال اورشانِ محبوبیت کارنگ نمایاں ہے، بندے اپنے رب کے سامنے محبت اوردیوانگی کے مناظر پیش کرتے ہیں۔

دنیاکی تاریخ میں حج کاشماراہم ترین عبادات میں ہواہے اوریہ شعائراسلام میں سے ہے،حج جانی ومالی دونوں عبادتوں کا مجموعہ ہے،حج بے شمارسفری مشقتوں اورصعوبتوں کاحامل ہے، اسی لئے اس کوجہادکامماثل قراردیاگیاہے۔

موسم حج کے شروع ہوتے ہی جن عشّاق کوبارگاہ الٰہی میں حاضری کا اذن ملااورجن خوش بختوں کے حق میں یہ سعادت مقدر ہے ،ان کے قافلے رواں دواں ہیں،اوراطراف عالم سے دیارِمحبوب کی جانب لپکے جارہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے یوں توہرعبادت کے لئے قدم قدم پررحمت وعنایت اور اجروثواب کے وعدے فرمائے ہیں،لیکن تمام عبادات میں حج بیت اللہ کی شان سب سے نرالی ہے۔احادیث مبارکہ میں حج کرنے پربڑی فضیلتیں اوراس فریضہ کی ادائیگی میں بلاعذر تاخیر کرنے یا اسے ترک کرنے والے کے بارے میں سخت وعیدیں آئی ہیں۔فضیلت اس قدرہے کہ ایک ایک قدم پرنیکیوں کے انبارلگتے ہیں اورگناہوں کے مٹانے اوردرجات کی بلندی کاسامان ہوتاہے۔

چنانچہ ایک روایت میں ہے:جوشخص اللہ کے لئے حج کرے اس طرح کہ اس حج میں نہ فحش کلامی ہواورنہ ہی حکم عدولی، وہ حج کے سفرسے ایساواپس ہوتاہے جیسے اس دن تھاجس دن پیداہواتھا۔(مشکوٰۃ)

یعنی جس طرح پیدائش کے وقت معصوم بچے پرگناہ یالغزش کاکوئی اثرنہیں ہوتا،اسی طرح رضائے الٰہی کے لئے حج کرنے والے کوتمام برائیوں سے پاک کردیاجاتاہے۔

حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشادفرمایا:حاجی کی سفارش اپنے اقرباء میں سے چارسوآدمیوں کے حق میں مقبول ہوگی۔(بزار،ترغیب)

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:حج وعمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں،وہ جوسوال کرتے ہیں،ملتاہے،جودعاکرتے ہیں، قبول ہوتی ہے،جوخرچ کرتے ہیں، اس کابدل پاتے ہیں،اورایک درہم خرچ کرنے کاثواب دس لاکھ ملتاہے۔ (مسندبزار،ترغیب)

اگرکسی کے پاس استطاعت موجودہو،یعنی مکّہ تک آنے جانے کے سفرکاخرچ اورکھانے پینے کاانتظام کرسکتا ہو،پھر بھی وہ اس فریضے میں کوتاہی کرے تواس کے لئے قرآن وحدیث میں سخت تنبیہ آئی ہے۔

ایک حدیث میں نبی علیہ السلام فرماتے ہیں:جس شخص کے پاس اتناخرچ ہواورسواری کاانتظام ہوکہ وہ بیت اللہ شریف جاسکے اورپھر وہ حج نہ کرے توکوئی فرق نہیں، اس بات میں کہ وہ یہودی ہوکرمرے یانصرانی ہوکر۔(بیہقی)

کس قدرسخت تنبیہ ہے کہ حج نہ کرنے پریہودی یاعیسائی ہونے کی حالت میں مرجانے کی وعیدسنائی گئی ہے۔

شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ نے لکھاہے کہ تارکِ حج کویہودونصاریٰ کے ساتھ تشبیہ اس لئے دی گئی کہ یہودونصاریٰ نمازپڑھتے تھے، لیکن حج نہیں کرتے تھے۔

بہت سے مردوں اور عورتوں پرحج فرض ہوتاہے، لیکن وہ دنیا کے دھندوں، مصروفیات اور اولاد کی شادی کابہانہ بنائے رہتے ہیں اورحج کاارادہ ہی نہیں کرتے،پھربسااوقات رقم ختم ہوجاتی ہے یاموت آجاتی ہے اور زندگی بھرحج نصیب نہیں ہوتااوروہ سخت گناہ گار ہو کر دنیا سے جاتے ہیں۔

اس لئے حج فرض ہوجانے کی صورت میں اس کی ادائیگی میں جلدی کرنی چاہئے، کیونکہ موت کاکوئی بھروسا نہیں کہ کس لمحے آجائے اورمہلت ختم ہوجائے!!۔

Share This:

اسلامی مضامین

  • 29  مارچ ،  2024

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پوری...

  • 29  مارچ ،  2024

ماہِ صیام رمضان کریم نیکیوں کا موسمِ بہار ہے،اس کے شب و روز انتہائی بابرکت اور اہل ِ ایمان کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم...

  • 29  مارچ ،  2024

احادیثِ نبویﷺ میں اس پر بے شمار اجر وثواب کی نوید بیان کی گئی ہےرمضان کریم رحمت و مغفرت کا مقدس مہینہ اور نیکیوں کا موسمِ...

  • 29  مارچ ،  2024

a ڈاکٹر محمد نجیب قاسمی سنبھلیاعتکاف رمضان المبارک کی ایک اہم عبادت ہے۔ 2ہجری میں روزے کی فرضیت کے بعد سے وصال تک نبی...

  • 28  مارچ ،  2024

عمران احمد سلفیارشادِ باری تعالیٰ ہے : جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا...

  • 28  مارچ ،  2024

مولانا نعمان نعیمدنیا کے تمام ادیان و مذاہب میں دین اسلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ یہ آخری الہامی مذہب ،دین فطرت اور دین...

  • 28  مارچ ،  2024

محمد عبدالمتعالی نعمانرمضان کریم کے بابرکت اور مقدس ایام کے اختتام پر آنے والی رات ’’لیلۃ الجائزہ‘‘ یعنی شب...

  • 28  مارچ ،  2024

مولاناڈاکٹر سعیدا حمد صدیقی’’اعتکاف‘‘رمضان المبارک کی مسنون اور اہم عبادت ہے ،جسے فرض کفایہ کا درجہ حاصل ہے۔احادیثِ...

  • 27  مارچ ،  2024

پروفیسر خالد اقبال جیلانیاس سال کے رمضان المبارک کا آغاز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بھیانک معاشی ماحول میں ہورہا ہے۔...

  • 27  مارچ ،  2024

ڈاکٹر آسی خرم جہا نگیری ’’نمازِ تراویح‘‘ نبی کریم ﷺ کی سنّت ہے اور احادیث مبارکہ میں اس کی فضیلت آئی ہے۔ حضرت ابو...

  • 27  مارچ ،  2024

حضرت سلامہ بن قیصر حضرمی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ تعالیٰ کی...

  • 27  مارچ ،  2024

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’حجاج اور معتمرین اللہ کے...

  • 26  مارچ ،  2024

پروفیسر خالد اقبال جیلانیرمضان المبارک کا مہینہ اہلِ ایمان کے لئے سراپا رحمت ہے ، یہ گویا اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں کے...

  • 26  مارچ ،  2024

حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ جب رمضان شریف آتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں یہ ...

  • 26  مارچ ،  2024

مفتی محمد راشد ڈسکویآج کل ہر طرف مہنگائی کے از حد بڑھ جانے کے سبب ہر بندہ ہی پریشان نظر آتا ہے، کسی بھی مجلس میں شرکت کی...

  • 26  مارچ ،  2024

اسلام دین رحمت،نظام فطرت اور مذہب انسانیت ہے،اس کی تعلیمات بنی نوع آدم کی فلاح اور نجات کی حقیقی ضامن ہیں۔ قرآن کریم...

  • 25  مارچ ،  2024

ڈاکٹر حافظ محمد ثانیاسلام دین رحمت،نظام فطرت اور مذہب انسانیت ہے،اس کی تعلیمات بنی نوع آدم کی فلاح اور نجات کی حقیقی...

  • 24  مارچ ،  2024

حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بے شک اللہ تعالیٰ نے...

  • 24  مارچ ،  2024

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:روزہ آدھا صبر ہے۔ حضرت...

  • 24  مارچ ،  2024

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:’’جو شخص ایمان و...