حضرت ابوذرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھے سات چیزوں کی وصیّت فرمائی۔ یہ کہ:
’’مسکینوں سے محبت کروں اور اُن سے قریب رہُوں۔
اپنے سے نیچے والوں کو دیکھوں۔ اپنے سے (مال و دولت میں) اُوپر والوں کو نہ دیکھوں۔
رشتے داروں سے تعلّق جوڑے رہُوں۔ چاہے وہ مجھ پر ظلم ہی کیوں نہ کریں۔
’’لاحولَ ولاقُوّۃ الّاباللّٰہ‘‘ زیادہ سے زیادہ پڑھا کروں۔
حق بات کہوں، چاہے وہ کڑوی ہی کیوں نہ ہو۔
اللہ تعالیٰ کے لیے کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ کروں۔
لوگوں کے سامنے دستِ سوال دراز نہ کروں۔‘‘
(مسندِ احمد)