کتاب و سنت کی روشنی میں
سوال:کیا زکوٰۃ کی رقم کسی رفاہی کام کیلئے دینا جائز ہے؟ مثلاً ایک علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے تو وہاں پانی کی فراہمی کے اسباب کے لئے زکوٰۃ کی رقم استعمال کی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:زکوٰۃ کی ادائیگی کے لئے ضروری ہے کہ مستحق زکوٰۃ کو زکوٰۃ کی رقم کا مالک بنا دیا جائے لہٰذا جہاں ملکیت نہ پائی جائے وہاں زکوٰۃ کی ادائیگی صحیح نہ ہوگی۔ چنانچہ رفاہ عام کے کاموں میں جیسے کنواں، نہر کی کھدائی، مساجد اور سڑک وغیرہ کی تعمیر میں زکوٰۃ کی رقم استعمال نہیں کی جاسکتی۔