مال تجارت کی زکوٰۃ

April 27, 2021

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال:مالِ تجارت میں زکوٰۃ کس صورت میں واجب ہوگی جبکہ اس میں کئی لوگ شریک ہوں؟

جواب:اموالِ تجارت میں زکوٰۃ اس وقت واجب ہوگی جب کاروبار شروع کرنے کی تاریخ کو ایک سال پورا گزر جائے تو موجود تجارتی مال کی مالیت لگالی جائے اور نقد رقم کتنی موجود ہے۔ ان دونوں کے مجموعے پر زکوٰۃ ادا کرنی ہوگی۔ مال تجارت میں اگر کئی اصحاب شریک ہوں تو اس پر زکوٰۃ اسی صورت میں واجب ہوگی جب ہر شریک کا حصہ بقدر نصاب ہو۔