کتاب و سنت کی روشنی میں
سوال:ایک شخص مسجد میں اس وقت پہنچا جب نماز عشاء کی جماعت ہوچکی تھی اور نماز تراویح کی جماعت شروع ہوگئی تھی تو اس شخص کو کیا کرنا چاہئے؟ کیا وہ نماز تراویح میں شریک ہو جائے یا پہلے نماز عشاء پڑھے؟
جواب:مذکورہ شخص کو پہلے نماز عشاء ادا کرنی چاہئے اور نماز عشا ادا کرنے کے بعد پھر تراویح کی جماعت میں شامل ہو۔