حقیقی روزہ

April 27, 2021

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال:حقیقی روزہ کیسا روزہ کہلائے گا؟

جواب:حقیقی روزہ دراصل وہ روزہ کہلائے گا جس میں آدمی قلب و روح اور ان کی ساری صلاحیتوں کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچائے اور نفس کی ہر بری خواہش کو روند ڈالے۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے۔ ’’جب تو روزہ رکھے تو لازم ہے کہ تو اپنے کانوں، آپنی آنکھوں، اپنی زبان اپنے ہاتھ اور اپنے سارے اعضائے جسم کو اللہ تعالیٰ کی ناپسندیدہ باتوں سے روک رکھے۔‘‘