ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’سحری کے کھانے سے دن کے روزے میں اور دوپہر کو سوکر تہجد کی نماز میں مدد حاصل کرو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’سحری کھایا کرو کیونکہ سحری میں برکت ہے۔‘‘ (سنن ابن ماجہ)
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہٗ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد مروی ہے کہ ’’سحری میں برکت ہے، اسے ہرگز نہ چھوڑو، اگر کچھ نہیں ہے تو اس وقت پانی کا ایک گھونٹ ہی پی لیا جائے کیونکہ سحری میں کھانے پینے والوں پر اللہ تعالیٰ رحمت فرماتے ہیں اور فرشتے ان کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں۔‘‘
(مسند احمد بن حنبل)