روزے کی حالت میں ناک میں معمولی طریقے پر پانی پہنچانا

April 26, 2021

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت لقیط بن جہرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے وضو کے متعلق کچھ بتلایئے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:وضو خوب اچھی طرح مکمل کرو ،ہاتھ پائوں کی انگلیوں کے درمیان خلال کرو اور ناک میں مبالغہ کے ساتھ پانی پہنچائو،البتہ روزہ ہو تو معمولی طریقے پر پانی پہنچانا کافی ہے۔ (ترمذی، ابو دائود)