کتاب و سنت کی روشنی میں
سوال:کون سی ایسی یقینی شے ہے جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، چاہے وہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننے والے ہوں یا نہ ماننے والے ہوں؟
جواب:ایسی شے صرف موت ہے۔ کوئی شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہو یا نہ مانتا ہو لیکن مرنے سے کسی کو انکار نہیں۔ سب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر آدمی کو ایک دن اس دنیا کو چھوڑ کر چلے جانا ہوگا۔ بعد میں کیا ہوگا؟ اس کے متعلق تو مختلف لوگ مختلف قسم کی باتیں کرتے ہیں مگر موت کو سب مانتے ہیں۔