سجدئہ تلاوت

April 25, 2021

کتاب و سنت کی روشنی میں

سوال:تلاوت قرآن کرتے وقت سجدئہ تلاوت آجائے تو کیا وہ اسی وقت ادا کرنا ہوگا یا بعد میں بھی ادا کیا جاسکتا ہے؟

جواب: مذکورہ صورت میں سجدئہ تلاوت اسی وقت بھی کیا جاسکتا ہے اور بعد میں بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔

سوال:سجدئہ تلاوت صرف قرآن پڑھنے والے ہی پر ہے یا اس تلاوت کو سننے والے پر بھی ہے؟

جواب:سجدئہ تلاوت پڑھنے والے اور سننے والے دونوں پر ہے۔ سننے والے کو بتا دینا چاہئے کہ یہ آیت سجدہ ہے اس لئے آپ کو بھی سجدئہ تلاوت کرنا ہوگا۔

سوال:کیا سجدئہ تلاوت کرنے کیلئے باوضو ہونا ضروری ہے؟

جواب:سجدئہ تلاوت ادا کرنے کیلئے وہی شرائط ہیں جو نماز ادا کرنے کیلئے ہیں۔ یعنی باوضو ہونا، قبلہ رخ ہونا، جسم کا پاک ہونا، لباس کا پاک ہونا، جگہ کا پاک ہونا وغیرہ۔