ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس پر لازم ہے کہ وہ بغیر تہہ بند حمام میں داخل نہ ہو اور جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو (اسے چاہیے کہ) اپنی بیوی کو حمام میں داخل نہ کرے اور جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو کسی ایسے دسترخوان پر نہ بیٹھے جس پر شراب کا دور چل رہا ہو۔ (ترمذی، نسائی)