عورتیں راستوں کے درمیان میں نہ چلیں

April 25, 2021

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابو اسید انصاری رضی اللہ عنہٗ کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم مسجد سے باہر تشریف لارہے تھے اور راستے میں مرد اور عورتیں وہاں سے گزر رہے تھے۔ راستے میں مرد اور عورتیں (ہجوم کی وجہ سے اس طرح سے) مل گئے (کہ سب مل جل کر مخلوط طریقے سے گزرنے لگے اور عورتیں اگرچہ پردہ میں تھیں مگر مردوں سے ہٹ کر نہیں چل رہی تھیں بلکہ راستے کے درمیان مردوں کے مجمع ہی میں جارہی تھیں) یہ صورت حال دیکھ کر حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عورتو! پیچھے ہٹو! تم راستے کے ایک کنارے پر ہو کر گزرا کرو۔ راوی کا بیان ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے بعد عورتیں راستے کے کنارے کنارے ایسے طریقے سے گزرتی تھیں کہ راستے کے دائیں بائیں اگر کہیں دیوار ہوتی تھی تو وہ اس سے بالکل چپکی ہوتی تھیں، یہاں تک کہ ان کے کپڑے دیوار سے اٹکنے لگتے تھے۔ (ابودائود، بیہقی)