بدعت کیا ہے؟

April 18, 2021

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے، جو شخص میرے بعد زندہ رہا وہ امتِ مسلمہ میں بہت اختلافات دیکھے گا۔ ایسے وقت میں تم میرے طریقے اور میرے ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقے پر کاربند رہنا اور اس پر بہت مضبوطی سے جمے رہنا۔ دین میں نئی نئی باتیں اور نئے نئے کام کرنے سے بچنا۔ یاد رکھو! دین اسلام میں ہر نئی بات نکالنا بدعت ہے اور ہر بدعت ضلالت و گمراہی ہے۔ (ابودائود)