دعا مانگنے کا طریقہ

April 18, 2021

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت فضالہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مسجد (مسجد نبوی) میں تشریف رکھتے تھے کہ ایک شخص آیا۔ اس نے نماز پڑھی اور نماز کے بعد کہا: اَللّٰھْمَّ اغفِرلِیْ ’’اے اللہ! میری بخشش فرمادے۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم نے مانگنے میں جلد بازی سے کام لیا۔ جب نماز پڑھ کر بیٹھو تو پہلے اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا کرو، پھر درود شریف پڑھو پھر دعا مانگو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما ہی رہے تھے کہ دوسرا آدمی آیا اور اس نے نماز پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء کی، درود شریف پڑھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اب دعا مانگو، دعا قبول ہوگی۔ (ترمذی)