اللہ کا ذکر کثرت سے کیا کرو

April 18, 2021

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے: ایک شخص نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم : اسلام کے احکام تو بہت ہیں۔ آپ مجھے ایک ایسی بات کی تلقین فرمائیں جس پر میں استقامت کے ساتھ عمل کر سکوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کیا کرو، ہر وقت تمہاری زبان اللہ تعالیٰ کے ذکر سے تر رہے۔ (ترمذی)