سخی اور بخیل

April 16, 2021

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سخی آدمی اللہ تعالیٰ سے قریب ہے۔ جنت سے قریب ہے۔ اللہ کے بندوں سے قریب ہے اور جہنم سے دور ہے۔ اور بخیل آدمی اللہ تعالیٰ سے دور ہے۔ جنت سے دور ہے۔ اللہ کے بندوں سے دور ہے اور جہنم سے قریب ہے۔ اور یہ حقیقت ہے کہ ایک جاہل سخی، ایک عابد بخیل کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے۔ (ترمذی)