ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نبی حضرت دائود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے التجا کی کہ ’’پروردگار! جو بندے تیرے گھر کی زیارت کرنے آئیں ان کو کیا اجروثواب عطا کیا جائے گا؟ ’’اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے دائود! وہ میرے مہمان ہیں۔ ان کا یہ حق ہے کہ میں دنیا میں ان کی خطائیں معاف کردوں اور جب وہ مجھ سے ملاقات کریں تو میں ان کو بخش دوں۔
(طبرانی)