تین آدمیوں کی دعائیں رَد نہیں ہوتیں

April 12, 2021

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین آدمیوں کی دعا رد نہیں کی جاتی۔ (1)ایک روزہ دار کی افطار کے وقت۔ (2) عادل بادشاہ کی۔ (3) مظلوم کی جس کو اللہ تعالیٰ بادلوں سے اوپر اٹھا لیتا ہے اور اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور ارشاد ربانی ہوتا ہے! ’’میں تیری مدد ضرور کروں گا گو کسی مصلحت سے کچھ دیر ہوجائے۔‘‘

(مسنداحمد، ترمذی، صحیح ابن خزیمہ، صحیح ابن حبان، الترغیب والترہیب)