جس کے دل میں تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہوگا

April 12, 2021

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس کے دل میں ذرہ برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہ ہوسکے گا۔ ایک شخص نے عرض کیا : آدمی یہ بات پسند کرتا ہے کہ اس کا لباس بھی اچھا ہو، جوتے بھی عمدہ ہوں۔ کیا یہ بھی تکبر میں شامل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ خود جمیل ہے، اسے جمال و نفاست پسند ہے۔ (یہ ہرگز تکبر نہیں) تکبر تو یہ ہے کہ غرور اور اتراہٹ کے سبب حق بات ہی کا انکار کردے اور دوسرے لوگوں کو ذلیل سمجھنے لگے۔ (صحیح مسلم)