تیسرے آدمی کو نظر انداز کرنے سے اسے صدمہ ہوگا

April 11, 2021

ارشاداتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم تین کی تعداد میں یکجا ہو تو ایک کو چھوڑ کر دو آپس میں سرگوشیاں نہ کریں جب تک کچھ اور لوگ نہ آجائیں۔ اس وجہ سے کہ اس تیسرے آدمی کو اس روّیہ سے صدمہ پہنچے گا۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)