مختصر... پُراثر: انسان کی خوش بختی…!

April 11, 2021

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’انسان کی خوش بختی اور سعادت مندی یہ ہے کہ جو اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے مقدر فرمایا ہے، وہ اس پر راضی رہے اور انسان کی بدقسمتی اور محرومی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے خیر وبھلائی کا سوال کرنا چھوڑ دے اور یہ بھی آدمی کی محرومی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو اس کے لئے مقدر فرمایا ہو، وہ اس پر شاکی اور ناراض ہو‘‘…(جامع ترمذی)