مولاناڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر
آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال:- جو لوگ حج کے لیے گئے ہیں، ان پر اگر قربانی فرض ہو تو یہ قربانی وہاں حرم میں کریں گے یا یہاں پاکستان میں ان کی طرف سے قربانی کرنے سے قربانی جائز ہوگی ؟ ( سردار الدین )
جواب:۔ دونوں جگہوں میں سے کسی جگہ بھی کرسکتے ہیں، البتہ پاکستان میں قربانی کرنے کی صورت میں ایسے دن قربانی کی جائے کہ وہاں بھی عیدالاضحی کے تین دنوں میں سے کوئی دن ہو یعنی دونوں جگہ عید کا دن ہونا ضروری ہے۔